پاکستان کے بڑے مسائل ميں ایک بڑا مسئلہ آنے والے کچھ سالوں میں پانی کی کمی کا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ تمام حکومتوں نے اس کو زیادہ اہمیت نہ دی ہے ۔ آنے والے چند سالوں میں بہت سے ملکوں میں پانی کی کمی واقع ہو جائے گی،جبکہ مربوط منصوبہ بندی اور سنجیدگی سے اس مسئلے پر کام کرنے والے ملک شاید اس پریشانی اور مسئلہ سے آسانی سے نبٹ لیں ۔