Voter Responsibilities ووٹرز کی ذمہ دارياں

ELECTIONS 2018 & VOTERS Responsibilities

 باشعور قومیں اپنے مستقبل کا فیصلہ بذریعہ ووٹ ہی کیا کرتی ہیں۔ اگر الیکشن میں ہم فیصلہ کرتے ہوئے ذاتی مفاد ، برادری اور اپنے فوائد سے زیادہ ملک کے لیے فائدہ مند قیادت کو خدمت کا موقع فراہم کریں گے تو ملک و قوم کی معاشی و سماجی ترقی کا عمل شروع ہوجائے گا، جب کہ ذاتی مفادات کے لیے  چنے گئے ممبرز بحثیت مجموعی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جسے قانون سازی اور ضروری ترقی کے لیے ناگزیر اقدامات نہیں کئے جاسکتے۔

جب کہ غریب ملکوں میں جاہ و جلال اور امیدوار کی مالی حیثیت دیکھ کر اس کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ جب کہ سرمایہ دارانہ نظام میں وہ لوگ سامنے آجاتے ہیں جن کو عام عوام کے بنیادی مسائل کا علم ہی نہیں ہوتا۔  عوامی سطح پر شعور دینے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ان امیدواران کو ووٹ دیں جو کہ جیتے یا نہ جیتے پر آپ کے اصل مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔

ووٹرز کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ان کا امیدوار جیتے یا نہ جیتے ، ان کے ووٹ کی اہمیت پھر بھی موجود رہتی ہے۔ مزید برآں الیکشن کی گہما گہمی میں امیدوار ووٹ دینے والوں کو وہ ضروری رہنمائی بھی فراہم نہیں کر پاتے ،  کہ الیکشن میں کون سی غلطیاں ہیں جن سے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت ترقی پذیر ممالک میں ووٹرز کی آگاہی کے لئے بھی ضروری رہنمائی فراہم نہیں کی جاتی  ۔

ووٹرز کو اس بات کا یقین کرنا چاہیے کہ ان کے ہر دیے گئے ووٹ سے کہیں نہ کہیں ان کے مستقبل پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کہ ان کو اس اہم ذمہ داری کے لئے آزادانہ منصفانہ اور پرامن ماحول فرام کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔  تاکہ ان کو یہ پتہ چل سکے کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف ان کا آئینی بنیادی حق ہے بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔

ووٹر کو کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے سے پہلے اس کے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کرنے کا پورا حق ہے۔ ووٹ دینے سے پہلے امیدواروں کی جانچ پڑتال،ان کے ایجنڈے  اور منشور کو جانچنا اور پرکھنا بھی ووٹر ہی کی ذمہ داری ہے۔ یاد رکھیں وہ ٹر سے بہتر احتساب اور ادا نہیں کرسکتا ، لہذا ووٹ دیتے وقت نہایت سوجھ بوجھ اور وسعت نظر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ دینے والے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے۔

پولنگ کے عمل کے متعلق پوری رہنمائی بروقت حاصل کرنا اور دوسرے لوگوں تک اس کو پہنچانا ، اور دوسرے ووٹرز کی رہنمائی کرنا بھی اہم ذمہ داری ہے۔ جب کہ انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے حکومت اور الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون بھی وہ کس کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ جبکہ الیکشن مکمل ہو جانے کے بعد کے نتائج کو قبول کرنا بھی امیدوار اور ووٹرز کی اہم ترین ذمہ داری ہے تاکہ اختیارات کا ارتقاز  پرامن طریقے سے ممکن بنایا جاسکے۔

1 thought on “Voter Responsibilities ووٹرز کی ذمہ دارياں”

Leave a Comment

× LIVE chat Now?