Water scarcity pakistan

پاکستان کے بڑے مسائل ایک بڑا مسئلہ آنے والے کچھ سالوں میں پانی کی کمی کا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ تمام حکومتوں نے اس کو زیادہ اہمیت نہ دی ہے ۔ آنے والے چند سالوں میں بہت سے ملکوں میں پانی کی کمی واقع ہو جائے گی،جبکہ مربوط منصوبہ بندی اور سنجیدگی سے اس مسئلے پر کام کرنے والے ملک شاید  اس پریشانیاور مسئلہ عورت جسے شاید آسانی سے نبٹ لیں ۔ 

بہت سے ملکوں نے بہت سا پانی ذخیرہ کرنے کا انتظام کررکھا ہے۔ کئی ملکوں کی پانی ذخیرہ کرنے کی معیاد تین ماہ یا چھ ماہ تک بھی ہے۔ پر حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کا بڑاملک اور ایٹمی ملک کہلانے والا پاکستان ، ابھی تک صرف ایک ماہ کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا  ہے۔ دفاعی نقطہ نظر سے جہاں ہم اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی بات کر رہے ہیں وہی  پر ہمیں معاشی اور اقتصادی قوت بننے کے لیے نہ صرف پانی کے ذخائر کو بڑھانا ہوگا بلکہبلکہ چھوٹے اور بڑے ڈیمز بنا کر اپنی ضروریات پانی اور بجلی دونوں کو پورا کرنا ہوگا۔

پاکستان کے پاس  سطح پر پانی کی مقدار ہے155 پی ایم یو اور زیر زمین پانی کی سطح تقریبا ایک سو پچیس ہے،۔جو کہ بہت زیادہ حوصلہ بخش نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تمام پانی کے اچھا ذخیرہ کر سکنے والے پروجیکٹ پر عوامی رائے ہموار کی جائے۔ لوگوں کو اس بات کی اہمیت کا ادراک کروایا جائے کہ ملک کی سالمیت بلواسطہ یا براہ راست اس مسئلے سے جڑی ہے۔

یہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک جو کے آبی دہشت گردی کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔سفارتی اورعدالتی سطح پر بھرپور تیاری اور دلجمعی کیساتھ ان کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ خدانخواستہ ایسا نہ ہو کہیں بہت دیر ہو جائے۔ اض

 

 

 

× LIVE chat Now?